بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ: اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر تاوان مانگنے والا گرفتار

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں سے تاوان مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری شادی کرنے کے لئے اغوا کا ڈراما یا جبری نکاح؟…

پولیس کے مطابق ملزم نواز کو علی پور چٹھہ سے گرفتار کیا گیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے نوکھر کے رہائشی ملزم نواز نے کاروبار کے لیے والد سے رقم مانگی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد سے رقم نہ ملنے پر ملزم 2 روز قبل گھر سے غائب ہو گیا تھا، ملزم نے اپنی رہائی کے بدلے 80 لاکھ روپے مانگے تھے۔

ملزم کے والدین نے پولیس کو صورتِ حال سے آگاہ کیا تو تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.