گوجرانوالہ میں تھانہ واہنڈو کی پولیس چوکی میں زیر حراست ملزم دم توڑ گیا، ملزم امجد لاہور کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو دوست زمیندار کے گھر داخل ہوئے، اہلخانہ نے امجد کو پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، مقامی لوگوں نے امجد کو تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امجد کی پولیس حراست میں طبیعت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کے زمیندار کی بیوی سے مبینہ طور پر تعلقات ہیں، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.