’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا گوادر میں مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا آج آٹھویں روز بھی جاری ہے، دھرنا گوادر کے سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری اور ایران سے سرحد کی بندش کے خلاف دیا جارہا ہے۔
اس تحریک کی جانب سے گوادر شہر کے علاقے پورٹ روڈ پر وائی چوک کے مقام پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
دھرنے میں تحریک کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل امیرالعظیم، صوبائی امیر عبدالحق ہاشمی، نیشنل پارٹی کے رہنماء اشرف حسین اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ مقامی ماہی گیر اور بچوں و شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
دھرنا گوادر میں پانی اور بجلی کی سہولیات کی فراہمی کے حق اور غیرقانونی ماہی گیری، ایران سے سرحد کی بندش اور ضلع گوادر میں غیرضروری چیک پوسٹوں کے خاتمہ کے خلاف دیا جارہا ہے۔
دھرنے کی قیادت کرنے والے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.