اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

گوادر میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.