اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

کراچی میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی اور سارا دن موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع مکمل ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.