اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

پاکستان مسلم اور غیر مسلم اقلیتوں کے اکٹھے ہونے پر مکمل ہوتا ہے، طاہر محمود اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت مکمل ہوتا ہے جب مسلم اور غیر مسلم اکٹھے ہوتے ہیں، قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم سب ایک ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کل ان شا اللّٰہ پورے جوش و جذبے سے جشن آزادی منائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم ان شا اللّٰہ بھرپور انداز میں ملکی سلامتی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کی توہین کرنے والوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے چاہییں، ایسے عناصر کیخلاف غداری کے مقدمات چلائے جانے چاہییں۔

طاہر محمود اشرفی نے نگراں وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انوار الحق کاکڑ نے ہمیشہ پاکستان کی ترجمانی کی ہے اور وہ مستحکم پاکستان کے لیے ایک امید ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اصل منزل خلافت راشدہ کے نظام تک پہنچنا ہے، اس لیے ہمیں چھوٹے چھوٹے اختلافات ختم کر کے ایک پرچم کے نیچے اکٹھے ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.