اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی صحتیاب ہوگئے

مکہ مکرمہ میں گزشتہ جمعے کی نماز کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

ادارہ مذہبی امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں لکھا گیا ہے کہ شیخ ماہر المعیقلی خیریت سے ہیں۔

بیان میں لکھا ہے کہ امام کعبہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی آنے کی وجہ سے نمازِ جمعہ مکمل نہیں کروا سکے تھے۔

ادارہ مذہبی امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے امام کعبہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کی اور مسجد الحرام کی حفاظت کے لیے دعا بھی کی۔

مسجد الحرام کے امام اور دیگر عہدیداران ایک روز قبل شیخ ماہر سے ان کی رہائش گاہ پر خیریت دریافت کرنے بھی گئے۔

یاد رہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے جب نمازِ جمعہ کی امامت شروع کی تو سورۃ فاتحہ پڑھتے ہوئے بلڈ پریشر میں اچانک کمی آنے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

جس کے بعد پہلی صف میں موجود امام و خطیبِ حرم شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے آگے بڑھ کر جمعے کی نماز مکمل کروائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.