لاہور ہائیکورٹ نے گنے کی خرید و فروخت میں مڈل مین کا کردار ختم اور کاشتکاروں کو بذریعہ بینک ادائیگی کیلئے قانون سازی کا حکم دیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کیلئے قانون سازی کے معاملے پر سماعت کی ، کین کمشنر پنجاب زمان وٹو عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ اسمبلی کمیٹی میں بھی کاشتکاروں کا موقف سنا جائے ۔
عدالت نے سی پی آر کے ذریعے بینکوں سے کسان کی شناخت کرکے ادائیگی یقینی بنانے کا حکمبھی دیا گیا۔
ہائیکورٹ نے گنے کے کاشتکاروں اور شوگر ملز کے مسائل کے حل کیلئے قانون الگ کرنے کا حکم دیا اور قانون سازی کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی
Comments are closed.