بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گنڈا پور نے رقم تقسیم کی اور پکڑے گئے اور کیا ثبوت دیں؟ راجا فاروق حیدر کا عمران خان سے سوال

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں راجا فاروق حیدر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تقرری کے احکامات بطور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جاری کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دستخطوں سے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر کے احکامات تسلیم نہ کیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے سینئر رکن کے داماد پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور رقم تقسیم کرتے ہوئے پکڑے گئے، الیکشن کمیشن نے رقم بھی برآمد کرلی، عمران خان اور کیا ثبوت چاہیے؟

راجا فاروق حیدر نے یہ بھی استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں کہ مہاجرین کی جن نشستوں پر الیکشن ہوا وہاں وزیر اعظم کون تھا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کا مذاق اڑایا، یہاں کے الیکشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کیا عمران خان الیکشن کمیشن پاکستان کے احکامات کی اس طرح خلاف ورزی کرسکتے ہیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ کیا آزاد کشمیرپولیس ڈنڈے کے ذریعے عمران خان اور وزیر امور کشمیر سے قانون پر عمل کرواتی؟

راجا فاروق حیدر نے کہاکہ سیاست دانوں کے خاندانی رشتوں کا مذاق اڑانا عمران خان کا محبوب مشغلہ ہے ،اگر عمران خان کسی کے خاندان پربات کرتے ہیں تو اپنے خاندان سےمتعلق بھی سننے کیلئے تیاررہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا مجھے بھی عمران خان کے برابر وقت دے تو دھاندلی کے ثبوت پیش کروں گا،ڈی آر او مظفرآباد نے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے 5 امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.