عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ سامراجی سفارتکاروں کے گھر جاتے ہیں اور کیک کھلاتے ہیں، نواز شریف ان ویٹنگ، مریم، ڈار کو کلین چٹ، ڈیل کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سائفر کا حکومتی بیانیہ ان کے حق میں گیا ہے، معاشی اور سیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، 15نومبرتک فیصلے ہوجائیں گے، ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے، سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں، اب بھاگ نہیں سکیں گے۔
Comments are closed.