بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلیڈی ایٹرز کو ایک بار مومینٹم مل جائے پھر اسکو ہرانا مشکل ہوگا، فاف ڈوپلیسی

جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈو پلیسی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار مومینٹم حاصل کرلے، پھر اسکو ہرانا بہت مشکل ہوگا، تین میچز ہار کر ہمارے لئے ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوگیا۔

جیو نیوز کو انٹرویو میں جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، امید ہے یہاں جلد آئی سی سی ایونٹس بھی منعقد ہوں گے۔

36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، فینز صبر کریں، جلد اچھے نتائج ملیں گے، ایک اسپیشل کارکردگی سے ٹیم کا مومینٹم واپس آجائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں آئیڈیل آغاز تو نہیں ملا ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ میں بہت میچز باقی ہیں، بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نوجوان کرکٹرز کیلئے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، انہیں اس لیگ میں سیکھنے کو بہت کچھ مل رہا ہے، ٹاپ کلاس پلیئرز کے ساتھ کھیل کر ان کا اعتماد بھی بلند ہوتا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کو کافی مدد دیتا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں وہ ایسا ہی محسوس کررہے ہیں جیسا کسی اور ملک میں محسوس کرتے ہیں، امید ہے یہاں جلد آئی سی سی ایونٹس بھی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.