بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں ہوئی

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں ہوئی۔

محکمۂ موسميات کے مطابق اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر 100 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ زیرو پوائنٹ پر 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈیرہ غازی خان میں 91، منڈی بہاء الدین میں 87، گجرات میں 62 اور راولپنڈی میں 59 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر قائد میں بارش کے بعد شہر کی زیادہ تر سڑکیں صاف ہوگئیں، تاہم بعض میں اب بھی پانی جمع ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے قائد آباد میں 67 ملی میٹر بارش،  فیصل بیس پر 38 ملی میٹر بارش،  گلشنِ حدید میں 59 اور جناح ٹرمینل پر 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  

محکمہ موسميات کے مطابق روہڑی میں 49 اور دادو میں 39 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ خیبر پختون خوا میں کاکول میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.