بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، سندھ اسمبلی روڈ زیر آب، آج بھی بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے رات بھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوتی رہی۔ بارش کے بعد سندھ اسمبلی روڈ پانی میں ڈوب گئی۔

سندھ سیکرٹریٹ، ہائیکورٹ کے سامنے اور برنس روڈ پر بھی پانی جمع ہے۔ منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر سیلابی ریلے میں پھنسے شخص کو رضاکار غوطہ خوروں نے نکال لیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ اور دادو سمیت ملک بھر میں بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔ بلوچستان کا سندھ سے گزشتہ 4 دنوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ۔ وڈھ، بیلہ، اوتھل، وندر اور گڈانی کے مقامات پر پل اور شاہراہیں بند ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔

علاوہ ازیں ضلع دادو کے 400 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں، بارش کے بعد بچوں میں گیسٹرو کا مرض بڑھ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.