مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین چار سال سے مہنگی بجلی بنی، ڈھائی ٹریلین کے گردشی قرضے ہمیں لے بیٹھیں گے، لائن مین سے ڈسکوز کے چیف تک کرپشن ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں تھانے کے کنکشن پر پوری کالونی کو کنکشن دیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی بجلی کاٹو تو صوبائی مسئلہ بن جاتا ہے۔
کمیٹی نے خواجہ آصف کو ڈسکوز کی سطح پر بجلی چوری، لائن لاسز اور ریکوریز پر اگلے اجلاس میں بریفنگ کی ہدایت کردی۔
Comments are closed.