بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے والا ملزم امریکی ٹی وی کے کرائم شو سے متاثر تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ ملزم نے اپنی 26 سالہ دوست شردھا کے قتل کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی کئی انکشافات بھی کیے۔
ملزم نے بتایا کہ وہ امریکی ٹی وی کرائم شو کے مرکزی کردار سے متاثر تھا، اس نے شردھا کو شادی کے اصرار پر پہلے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ قتل کو چھپانے کے لیے بڑا فریج خریدا اور لاش کے ٹکڑے فریز کردیے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے لاش کی بُو چھپانے کے لیے گھر میں اگربتی چلائی اور ایئرفریشنر بھی چھڑکا۔
ملزم نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہر روز لاش کا ایک ٹکڑا آدھی رات کے قریب مختلف مقامات پر پھینکنے لگا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کا معاملہ تب کھلا، جب شردھا کے والد کو بیٹی کا فون بند ملا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔
رپورٹ کے مطابق شردھا کے والد اپنی بیٹی کی دوسرے مذہب میں شادی کرنے پر راضی نہیں تھے لیکن شردھا شادی کیے بغیر ملزم کے ساتھ رہ رہی تھی۔
Comments are closed.