پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریوں سے پی ٹی آئی سیالکوٹ کے جلسے کو نہیں روکا جاسکتا۔
ایک بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں ہمارے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے اور انتظامات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی، عمران خان سیالکوٹ کے عوام سے ضرور خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ سیالکوٹ میں پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔
جلسہ گاہ سے علی اسجدملہی اورسابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
Comments are closed.