کراچی میں گجر نالے پر تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت میں ڈی سی سینٹرل اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروادیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ ہم نےکوئی لیز مکان نہیں گرایا، تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہے۔
عدالت نے مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرلیا۔
لیز مکانات نہ توڑنے کے حکم امتناع میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی گئی۔
Comments are closed.