بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گجرات: غازی چک میں اجتماعی زیادتی اور لڑکی کے انتقال کے واقعے کا انکشاف

گجرات کے علاقے غازی چک میں اجتماعی زیادتی اور لڑکی کے انتقال کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے تین ستمبر کی رات غازی چک میں لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو پھینک کر فرار ہوگئے، بعد میں لڑکی دم توڑ گئی۔

ترجمان  پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ  میری بیٹی کے ساتھ سلیمان اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا، لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لڑکی کے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.