صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے نئے احکامات پر آج سے عملدرآمد ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر گجرات کے مطابق آج شام 6 بجے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بند ہوجائیں گی اور صرف پیٹرول پمپ اور میڈیکل اسٹورز کھل سکیں گے۔
ڈی سی گجرات نے بتایا کہ اس دوران بیکریاں اور جنرل اسٹورز بھی بند ہوں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن احکامات پر عملدرآمد کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ماسک کے بغیر پبلک مقامات پر آنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔
Comments are closed.