کراچی میں جاری چیمپئن شپ میں گالفرز شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں، کھیل کے دوسرے دن حمزہ امین اور محمد شبیر اقبال نے 3 انڈر پار کے ساتھ مشترکہ طور پر برتری حاصل کرلی۔
گزشتہ روز کے لیڈر اکبر خان اپنی سبقت قائم نہ رکھ سکے، وہ 7 اوور پار کھیل کر 13ویں نمبر پر چلے گئے۔
جونیئر پروفیشنل میں عبدالودود اور سینئر میں طاہر نسیم برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چار سو پروفیشنل گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.