بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گائے کا دودھ 88روپے فی لیٹر فروخت کا اعلان

ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے گائے کا دودھ کم قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نےقیمت میں کمی کا اعلان نیشنل بفلو ڈے کے موقع پر بھینسوں کی نسل کشی اور بھینس کے دودھ کی پیداوار میں کمی کے باعث کیا۔

دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن بڑھنے اور عوام کی قوت خرید و پریشانی کو دیکھتے ہوئے ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے گائے کا دودھ بھینس کے دودھ کے مقابلے میں کم ریٹ پر بیچنےکا اعلان کیا جبکہ گائے کے دودھ کی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گائے کی فارمنگ کیلئے کوششیں کرنے والے عرفان آفریدی اور عامر ساکران کی جانب سے گائے کا دودھ آج سے 88.53 روپے فی لیٹر فراہم کرنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔ یہ دودھ فی من 3320 روپے دستیاب ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ عوام الناس کو کم قیمت پر خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.