کراچی کے علاقے کے ڈی اے چورنگی سے فائیو اسٹار جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے، جہاں اب تک پانی کی نکاسی کا کام شروع نہیں کیا گیا، عملہ اور مشینری بھی موجود نہیں ہے۔
حیدری کے اطراف نالے ابل پڑے، نالوں سے نکالا گیا کچرا سڑک پر موجود ہے، بارش کے باعث کچرا واپس نالوں کے اندر بھی جارہا ہے۔
عام تعطیل کے باوجود حیدری مارکیٹ میں کاروباری مراکز کھلے ہیں، برساتی پانی جمع ہونے اور کاروباری مراکز کھلے ہونے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
حیدری پر برساتی پانی کا نکاس نہ ہونے سے کئی گاڑیاں بھی خراب ہوگئیں۔
ملینیم فلائی اوور کے مقام پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے، گلشن اقبال موتی محل کے قریب بھی بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ناگن چورنگی کے قریب بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
Comments are closed.