جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

کے پی کے اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں افغان پولیو وائرس کی تصدیق

صوبۂ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور میں اس سال اب تک 13 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق پشاور میں پایا جانے والا پولیو وائرس افغانستان میں موجود وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

دوسری جانب صوبۂ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس سال پشین اور ڈیرہ بگٹی میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

ڈیرہ بگٹی میں پایا گیا پولیو وائرس قندھار افغانستان کے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں اب تک 35 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.