بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے ٹو مہم، اسکاٹش کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک

اسکاٹش کوہ پیما رک ایلین کے ٹو پہاڑ سر کرنے کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

چیریٹی پارٹنرز ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں 68 سالہ کوہِ پیما کی موت کی تصدیق کی گئی۔

اسکاٹش کوہ پیما رک ایلین کی لاش گزشتہ شام تلاش کرلی گئی تھی۔

پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر…

دوسری جانب برطانیہ کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ ان اطلاعات سے آگاہ ہیں کہ کے 2 پر ایک برطانوی شہری کی موت ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، یہ سلسلہ کوہ قراقرم، پاکستان میں واقع ہے۔ اس کی بلندی 8611 میٹر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.