بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )سے بجلی 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک  کی جانب سے 7 ماہ کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں نیپرا کو قیمتوں میں ردوبدل   کی درخواست  دی ہے، جس میں  4 ماہ  کے لیے بجلی مہنگی  جبکہ 3 ماہ  کے لیے سستی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں جولائی،اگست،ستمبر اور اکتوبر 2020 کے  لیے بجلی 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے  جبکہ  جون،نومبر اور دسمبر 2020  کے لیے بجلی ایک روپے 52 پیسےسستی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپریل سے جون 2020  کے لیے بجلی 3 روپے 91 پیسے سستی، جولائی تا دسمبر 2020 کے لیے بجلی 3 روپے 79 پیسے مہنگی  کرنے کی درخواست کی  گئی ہے،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گا۔

The post کے الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.