خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے مذہبی امور نے سیکریٹری کو فوری طور پر رویت ہلال کمیٹی اجلاس کیلئے کھانے کا ٹینڈر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے رویت ہلال کمیٹی کیلئے کھانے کے ٹینڈر کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں کھانے کیلئے گزشتہ روز ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔
نگراں وزیر نے ہدایت دی کہ 12 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، اجلاس میں صرف کمیٹی ممبران کو مدعو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی صورت برداشت نہیں۔
Comments are closed.