اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

کراچی، ڈمپر کے خفیہ ٹینک سے 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل پکڑا گیا

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ریتی بجری کے نیچے خفیہ خانے میں کروڈ آئل چھپایا ہوا تھا، ڈرائیور عبدالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق شاہ لطیف میں ریتی بجری کی آڑ میں چوری کا سرکاری کروڈ آئل منتقل کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا بتانا ہے کہ ملزم ریتی بجری کے لوڈ ڈمپر میں کروڈ آئل چھپا کر منتقل کر رہا تھا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم نے ڈمپر میں خفیہ طور پر ٹینک بنایا ہوا تھا، تلاشی کے دوران 2 ہزار لیٹر کروڈ آئل ملا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ یہ کروڈ آئل کہاں سے چوری کر کے لایا گیا، پیٹرولیم کمپنیوں سے رابطہ کر کے بھی کھوج لگا رہے ہیں کہ کروڈ آئل کہاں سے چوری ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.