اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، تاہم اس وقت راجہ اظہر گھر پر نہیں تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر راجہ اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.