جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کےالیکٹرک لائسنس میں ریلیف کی مدت ختم ہونے کے قریب، نیپرا کا فیصلہ تاحال نہ آسکا

کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیصلہ جاری نہیں کیا۔

کےالیکٹرک لائسنس کی توسیع میں عبوری ریلیف کی مدت 19جنوری کو ختم ہوگی۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے تاحال کےالیکٹرک لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ جاری نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کی لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

نیپرا نے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ نیپرا نے 28 نومبر 2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.