جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پری پول رگنگ کی بات کرنے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، پرویزخٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل پری پول رگنگ کی باتیں کرنے و الے الیکشن سے بھاگنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں، یہ پارٹیاں اپنی شکست سے باخبر ہیں۔

نوشہرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، یہ سب آزمائے ہوئے کارتوس ہیں۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد سب اپنا منشور بھول جاتے ہیں، سابقہ حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان سیاسی فنکاروں کے دھوکے میں نہ آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.