کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 3 بچوں کی کیڑے مار دوا سے ہلاکت کے معاملے پر جاں بحق ہونے والے بچوں کی ماں کا بیان لے لیا گیا۔
بچوں کی والدہ نے بتایا کہ گھر میں شام 5 بجے کیڑے مار دوا چھڑکی، اس کے بعد بچوں کے لئے 4 پراٹھے بنائے، پراٹھے کھاتے ہی بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
جاں بحق بچوں کی والدہ نے بتایا کہ علاج کے پیسے نہ ہونے پر بچوں کو رات تک اسپتال نہیں لے جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی طبیعت کے حوالے سے جیٹھ کو بھی فون کرکے بتایا، صبح اسپتال جاکر معلوم ہوا کہ تینوں بچے دم توڑ چکے ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ اس کی شوہر سے 3 سال پہلے علیحدگی ہوگئی تھی۔
بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے میتیں والد کے حوالے کردیں۔
بچوں کے والد نے بیوی اور سسرال والوں پر بچوں کو قتل کرنے کا الزام لگادیا۔
Comments are closed.