جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

کینیڈا کی گورنر جنرل نے سابق نازی فوجی کو ایوارڈ دینے پر معافی مانگ لی

کینیڈا کی گورنر جنرل میری سائمن نے 1987 میں سابق نازی فوجی کو ایوارڈ دیے جانے پر معافی مانگ لی۔

پیٹر ساوارن نامی نازی فوجی کو کینیڈا میں مختلف ثقافتوں کے فروغ پر آرڈر آف کینیڈا کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

نازیوں کے ساتھ لڑنے والے سپاہی کو پارلیمنٹ میں خطاب کی دعوت دینے پر کینیڈا کے اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لیکن پیٹر ایڈولف ہٹلر کی وافن ایس ایس یونٹ کا اہلکار تھا جو جنگ عظیم دوئم کے اختتام پر کینیڈا آیا اور یونیورسٹی آف البرٹا کا چانسلر بھی بنا۔

گورنر جنرل میری سائمن کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پیٹر ساوارن کو 1987 میں آرڈر آف کینیڈا تفویض کرنے پر بہت افسوس ہے، ہم کینیڈا کے شہریوں سے معذرت طلب کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ایک 98 سالہ سابق نازی فوجی اہلکار کو بلایا گیا تھا اور اس کے احترام میں منتخب اراکین کھڑے بھی ہوئے تھے۔

بعد ازاں ایوان اسپیکر کو اس واقعے پر مستعفی ہوگئے تھے، انہوں نے کہا کہ نازی اہلکار کو پارلیمنٹ بلانا غلطی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.