جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

کینیڈا کی پارلیمنٹ میں محفل سماع، فرید ایاز اور ہمنوا کا فن کا مظاہرہ

‎کینیڈا کی پارلیمنٹ اوٹاوہ کے تاریخی میکڈونلڈ ہال میں پہلی بار پاکستان کے مشہور قوال فرید ایاز، ابو محمد اور ہمنوا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

‎اس محفلِ سماع کا انعقاد پاکستانی نژاد سینیٹر سلمیٰ عطاء اللّٰہ جان اور رکنِ کینیڈین پارلیمنٹ پال شیانگ نے پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ کے تعاون سے کیا۔

‎ محفلِ سماع میں پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد، اقرا خالد، شفقت علی، یاسر نقوی، سمیر زبیری کے علاوہ دیگر کینیڈین سینیٹرز، ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ کینیڈین حکام، غیر ملکی سفیروں، ہائی کمشنرز، سفارت کاروں، سول سوسائٹی اور کینیڈین پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

‎سفیرِ پاکستان ظہیر جنجوعہ نے کہا کہ موسیقی کا صوفیانہ رنگ ‎پاکستان کی پہچان ہے جو پوری دُنیا کے لئے امن کا پیغام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.