کینیڈا کے صوبہ کیوبک میں قصبہ لاکول میں مشہور رفیوجی روڈ پر واقع سرکاری بلڈنگ بالآخر منہدم کر دی گئی۔
امریکا۔کینیڈا کی سرحد پر یہ عمارت پناہ گزینوں کی سہولت کے لئے بنائی گئی تھی۔ اس سڑک سے چھ سال کے دوران ایک لاکھ 13 ہزار غیر قانونی امیگرنٹس کینیڈا میں داخل ہوئے۔
کینیڈا کی فیڈرل پولیس (آر سی ایم پی) مذکورہ عمارت میں تعینات تھی جسے اب ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا اور انہیں 6 سال پہلے کی پوزیشن پر واپس بھیج دیا گیا۔
اس عمارت کے گرائے جانے کے باوجود پولیس کو خدشہ ہے کہ غیر قانونی امیگرنٹس لاکول قصبے سے ملحقہ امریکا۔کینیڈا سرحد موسم کی سختیوں کے باوجود پار کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.