جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

پاکستان اور جرمنی کا دہرے ٹیکس، ٹیکس چوری روکنے پر اتفاق

پاکستان اور جرمنی کے درمیان آمدنی پر دہرے ٹیکس اور ٹیکس چوری روکنے کا معاہدہ ہوگیا۔ 

اس حوالے سے اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور جرمنی کے ٹیکس حکام کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے۔ 

پاکستان اور جرمنی کے درمیان دہرے ٹیکس اور ٹیکس چوری روکنے کا معاہدہ 1994 میں ہوا تھا۔ ٹیکس قوانین اور قواعد میں تبدیلیوں کے پیش نظر یہ معاہدہ نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

معاہدے سے دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ معاہدے سے پاکستان اور جرمنی کے درمیان ٹیکس دہندگان کو دہرے ٹیکسوں سے نجات ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.