منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو اسٹریٹ سیٹ میں تین۔صفر سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان نے 1990 کے بعد پہلی بار ایشین گیمز میں ٹاپ 5 میں جگہ بنائی ہے۔

چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 20-25 اور 23-25 رہا۔ 

پاکستان کی جانب سے مراد جہاں اور مراد خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.