کینیڈا میں ’پراؤڈ بوائز‘ نامی دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا گیا۔
کینیڈین حکومت نے ’پراؤڈ بوائز‘ انتہا پسند تنظیم کو معاشرے کے لیے سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ سمجھتے ہوئے اسے دہشت گرد گروپ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
عوامی سلامتی کے وزیر بل بلیئر کے مطابق ملکی خفیہ ادارے ماضی میں اس گروہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں اور اس تنظیم پر 2018 سے نظر رکھی جا ری تھی۔
گزشتہ ماہ امریکی کیپیٹل ہل پر کیے گئے حملے میں ’پراؤڈ بوائز‘ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
Comments are closed.