کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹامیں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی ہلاکت پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وینکوور میں ہمارا قونصل خانہ متعلقہ کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ البرٹا میں 4 بچوں سمیت 7 پاکستانیوں کی موت ہوئی ہے، المناک اموات پر دکھ ہوا ہے، ہماری دعائیں اور مکمل ہمدردیاں اس المناک واقعہ کے شکار افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ پاکستانی قونصل خانے کے حکام متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ ہرممکن مدد فراہم کی جاسکے۔
دوسری جانب متعلقہ کینیڈین حکام کے مطابق ابھی تک آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ میں کوئی مجرمانہ ہاتھ ملوث نہیں ہے۔
Comments are closed.