منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

کینیڈا، ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا، 2 افراد ہلاک

کینیڈا کے شہر کیوبک میں ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ٹرک ڈرائیور اکیلا ہی ملوث لگ رہا ہے۔

کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر نے واقعے کو خوفناک عمل قرار دیتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.