پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کا سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر پولنگ بوتھ کے اندر کیمروں کے سامنے آنے پر کہنا ہے کہ کیمرہ جس نے ڈھونڈا ہے اس نے لگایا ہے۔
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
فیصل جاوید نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں سیکریٹ بیلیٹ پر دستخط کئے تھے، ہم کہتے ہیں آؤ اوپن بیلیٹ پر آؤ، اس الیکشن میں بھی آؤ۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیلنج کرتے ہیں اوپن بیلیٹ پیپر پر آؤ، یوسف رضا گیلانی کا الیکشن اور آج کی حرکت آپ کے سامنے ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔
سینیٹ ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، جبکہ حکومتی ارکان بھی خاموش نہیں رہے، مصطفی نواز کھوکر نے کہا کہ سیکرٹری سینیٹ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پولنگ بوتھ کے پیچھے کیمرا نہ لگا ہو۔
Comments are closed.