وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کیا ہم وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کرنے دیں گے، یہ کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے، اگر کوئی مسلح جتھہ لایا تو اس سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ رینجرز، ایف سی، اسلام آباد پولیس اور سندھ سے 10 ہزار اہلکاروں کی صورت میں ہمیں مقررہ تعداد سے دو گنا اہلکاروں کی نفری دستیاب ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈرون آنسو گیس کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ طاقت کا استعمال احتیاط سے کیا جائے۔
Comments are closed.