ساحل پر ڈائنوسار کے بچوں کے گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے اور سوال پوچھنے لگے کہ کیا یہ ڈائناسور واپس دنیا میں آگئے؟
اس ویڈیو کو ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے چند سیکنڈز میں یہ منظر دیکھا ہے۔
مذکورہ ویڈیو اس طرح بنائی گئی ہے جس میں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ڈائناسور کے یہ بچے دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
14 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین تھوڑے کنفیوز نظر آئے اور مختلف رائے کا اظہار بھی کیا۔
تاہم ایک صارف نے ویڈیو کی درست نشاندہی کرتے ہوئے تحریر کیا کہ یہ ڈائناسور کا گروپ نہیں بلکہ پروسیونیڈی فیملی سے تعلق رکھنے والے کواٹیز ہیں۔
غور کرنے پر یہ معلوم ہوا کہ ٹوئٹر صارف نے ان کواٹیز کی ویڈیو بنائی جو دائیں سے بائیں جانب جارہے ہیں اور ان کی دم اوپر کی جانب اٹھی ہوئی ہے، لیکن ویڈیو کو ریورس کر کے اپلوڈ کیا گیا اور اندھیرے میں یہ کواٹیز بائیں سے دائیں جانے جاتے ہوئے ممینچی سورس ڈائناسور کے بچوں کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments are closed.