چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین سال بعد بھی وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کی کسی کو خبر نہیں۔
خیر پور میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا پاکستان میں کبھی کوئی اتنا کنفیوزڈ وزیراعظم رہا ہے؟ تین سال گزرگئے، کسی کو نہیں پتا وزیراعظم کی پالیسی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے پورا پاکستان پریشان ہے، وزیراعظم تین سال میں یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کیا کرنا ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ مسلط وزیراعظم میں صلاحیت نہیں کہ ملک چلاسکے، آج تک عمران خان نے پارلیمان کو استعمال ہی نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آرڈیننس کے ذریعے کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کرتا ہے، عمران خان کہتا ہے بھارت سے تجارت بحال کریں۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کی ڈیل سے پاکستان نےمعاشی خودمختاری کھودی ہے، اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہیں، آرڈیننس کے تحت اسٹیٹ بینک پاکستان کی پارلیمان اور عدالت کو جوابدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم معاشی طور پر افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، معاشی لحاظ سے ہم بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہیں، کسی دور میں اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر محاذ پر حکومت کا مقابلہ کیا، وفاق اور پنجاب میں بھی مقابلہ کیا۔
Comments are closed.