بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

کیا نواز شریف کا بیانیہ تبدیل ہو گیا؟ جاوید لطیف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کیا نواز شریف کا 2017ء کے کرداروں سمیت سب کے احتساب  سے متعلق بیانیہ تبدیل ہوگیا؟ نواز شریف کے قریبی ساتھی جاوید لطیف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر 2017ء کے کرداروں کا احتساب کرنے سے ٹکراؤ اور کھینچا تانی کی کیفیت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اور ادارہ ایسا نہیں کرنا چاہتا تو اسے سائیڈ پر رکھ دیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں، سہولت کاروں اور ادارے کے خلاف بغاوت پر اکسانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

جاوید لطیف نے یہ بھی کہا ہے کہ انصاف فراہم کرنے والے ادارے میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینے والوں کے ساتھ کھڑا ہوا جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اعلان کیے گئے شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.