پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نمبر اَن بلاک کرنے سے متعلق سوال کا مسکراتے ہوئے جواب دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ پنڈی کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟
جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تعلقات ٹھیک ٹھاک ہیں آپ فکر نہیں کریں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا نمبر اَن بلاک ہوگئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ۔
پرویز خٹک سے سوال کیا گیا کہ کیا حالیہ دنوں میں پنڈی والوں سے کوئی ملاقات ہوئی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ میں آپ کو کیوں بتاؤں؟
Comments are closed.