نشے میں دھت ایک شخص نے اپنے لیے بغیر ٹاپنگ کے پیزا کا آرڈر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نشے کی حالت میں ایک شخص کا رات گئے پیزا کھانے کا دل کیا جو ذائقے میں باربی کیو جیسا ہو اور اُس کی ٹاپنگ میں موزریلا چیز، پیپرونی، ساسیج اور گوشت ہو۔
اس شخص نے آن لائن آرڈر دینے کا فیصلہ کیا تاہم، اپنی نشے کی حالت میں، اس نے حسب ضرورت مینو کو کھولا اور ہر ایک ٹاپنگ کو ہٹا دیا جبکہ اُس شخص کو یہ لگ رہا تھا کہ وہ انہیں اپنے پیزا میں شامل کر رہا ہے۔
جب پیزا ڈیلیور کیا گیا تو اسے ایک پیزا بیس ملا جس میں بی بی کیو ساس تھا اور کچھ نہیں۔
بعدازاں بغیر چیز اور ٹاپنگ والے پیزا کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے کہا کہ میں یہ تصویر دیکھ کر اتنا ہنسا کہ میری کھانسی ٹھیک ہو گئی تھی جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ سب سے افسوسناک پیزا ہے جو میں نے کبھی دیکھا ہے۔
Comments are closed.