مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ اب وقت ہے کہ پوچھیں کہاں گیا وہ پاناما؟ کہاں گیا وہ مانیٹری جج؟
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز کو لندن کے لیے رخصت کرنے لاہر ایئر پورٹ آئے تھے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں تو ابھی ادھر ہی ہوں، میرے 26 مقدمے ابھی باقی ہیں، میرے مقدمے پنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور مانسہرہ میں ہیں تو پھر میں کیسے جاؤں؟
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ یہ حکومتیں اللّٰہ کی ہوتی ہیں، اللّٰہ لوگوں کو ذمے داریاں دے دیتا ہے، اللّٰہ کرے ہماری جماعت یہ ذمے داری احسن طریقے سے نبھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈا رصاحب کے آنے سے کافی تبدیلی نظر آئے گی، یہ مشکل وقت ہے، ظلم کا مقابلہ کرنا ضروری ہوتا ہے، ریاستِ پاکستان کے لیے تکلیفیں برداشت کرنی پڑیں گی۔
مریم نواز کے شوہر نے مزید کہا کہ مریم لندن جا رہی ہیں، 3 سال بعد اپنے والد کو ملیں گی، جب سے ان کی والدہ فوت ہوئی ہیں، وہ اپنے بھائیوں سے نہیں مل سکیں۔
کیپٹن(ر)صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلے لگ کر جو بہن بھائی اپنی والدہ کے جنازے پر روتے ہیں مریم کا یہ ارمان آج پورا ہو گا۔
Comments are closed.