بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی تصویر وائرل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  کی لندن میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی تصویر سامنے آگئی۔

مریم نواز لندن میں اب سے کچھ دیر قبل والد سے ملنے ایون فیلڈ پہنچیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام کارکنوں کا مشکور ہوں جو مریم کا استقبال کرنے کے لیے آئے ہیں۔

مریم نواز کی آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر ان کے والہانہ استقبال کیلئے موجود تھی۔

رش کے باعث مریم نواز میڈیا سے گفتگو نہ کرسکیں، انہوں نے آنے والوں سے اظہار تشکر کیا، امکان ہے کہ وہ تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز اپنی بیمار والدہ کو لندن میں چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان واپس آئی تھیں ۔

مریم نواز کی اپنے والد نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریباً 3 برس ہوچکے ہیں۔

پاکستان سے روانگی سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.