پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت سے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت سے قومی اسکواڈ کو مزید توازن ملے گا۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تینوں کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کھیل پیش کیا۔
Comments are closed.