امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں شادی کی تقریب میں مہمانوں کے کھانے میں چرس ملانے میں ملوث دلہن اور کیٹرنگ مینیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 42 سالہ دلہن دانیا گلینی اور اس کی کیٹرر 31 سالہ جوائسلین برائنٹ پر چرس کی ترسیل اور فلوریڈا کے اینٹی ٹمپرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر چرس مِلا کھانا کھانے کے بعد جب مہمان اچانک بیمار پڑنا شروع ہوئے تو فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا۔
پولیس نے فوری طور پر کھانے کے نمونے لیے، جس سے پتا چلا کہ کھانے میں ٹیٹراہائیڈرو کانابینول موجود ہے جو کہ چرس کا ایک بنیادی مادہ ہے۔
کہا جارہا ہے کہ تقریب کے دوران بہت سے لوگوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جبکہ طبیعت بگڑنے پر کچھ مہمانوں کو اسپتال بھی لے جایا گیا۔
Comments are closed.